حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر بیون کے مسلم رہنماوں کا کہنا ہے کہ سال 2020 کے اوائل میں اس شہر کی پہلی مسجد کا افتتاح ہوگا۔
شہر بیون میں تعمیر ہونے والی اس مسجد کی تعمیرات ساٹھ فیصد پایۂ تکمیل تک پہنچ چکی ہے اور ان شاءاللہ اگلے چھ ماہ سے کم عرصے میں اس کی تعمیر کا کام مکمل ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ اس مسجد کی تعمیر کے لئے اب بھی ۳ لاکھ ڈالرز کی ضرورت ہے کہ مسجد انتظامیہ کے مطابق آئندہ سال جنوری میں اس کا انتظام ہو جائے گا۔
شہر بیون کے مسلم رہنماوں کا کہنا ہے کہ مسجد کی تعمیر کے کام مکمل ہونے کے بعد اس مسجد کی افتتاحی تقریب کے لیے منعقد ہونے والے جشن میں سب لوگوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔